ایوان شاہی سے زہرخورانی کے واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کا حکم
شواہد اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ (فوٹو اخبار 24)
ادارہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘ کا کہنا ہے کہ ریاض میں ہونے والے زہرخورانی کے واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے ایوان شاہی کی جانب سے بھی صادر ہونے والے احکامات میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے۔
اخبار 24 کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان شاہی سے صادر ہونے والے احکامات کی روشنی میں زہرخورانی کے واقعے کی ہر طرح سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس ضمن لبیارٹری کی رپورٹس اور میڈیکل تجزے کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی جاری ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کی روشنی میں زہرخورانی کا سبب بننے والے ’سپلیمنٹری ساس‘ کو مارکیٹوں سے ہٹا لیا گیا ہے تاکہ ایسا کوئی اور واقعہ رونما نہ ہو۔
ادارہ نزاھہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اس بات کا بھی اشارہ ملا ہے کہ شواہد اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ادارے کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ واقعے یا پردہ پوشی میں جو بھی ملوث پایا گیا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں