برمنگھم ...ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بولرزنے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اچھی بیٹنگ وکٹ پر بنگلہ دیش کو 264 رنز تک محدود کردیا۔کوہلی نے فائنل کے حوالے سے کہا کہ اس میچ کو آسان نہیں لے سکتے ٹورنامنٹ میں اہم اپ سیٹ ہوتے دیکھے ہیں۔ فائنل میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ اس نے ٹیموں کو شکست دی جو بہت مضبوط نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دینا چاہتا لیکن ا سے آسان نہیں لیں گے۔ بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہند کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کو اوول میں کھیلا جائے گا۔