Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکانات کے کرایوں میں اضافہ، سعودی شورٰی کونسل کی سفارشات کیا ہیں؟

سفارشات سروے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد پیش کی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شورٰی کونسل نے مملکت میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں کرایوں میں اضافے کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جانب توجہ دے اور مناسب حل متعارف کرایا جائے تاکہ مارکیٹ میں استحکام پیدا کیا جا سکے۔
الاقتصادیہ کے مطابق ’شورٰی کونسل نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے دو سروے رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔
کونسل نے اجلاس میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں مزید بہتری لانے اور اس شعبے سے منسلک افراد کی فنی مہارت میں اضافے کے لیے عملی تربیتی پروگرام جاری کرنے کی بھی سفارش کی۔ سرمایہ کاری بڑھانے کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا وہ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے مناسب اقدامات کرے۔
اجلاس میں ہوم ڈیلیوری کے لیے موٹرسائیکل سروس کے لیے سلامتی کے ضوابط متعین کرنے اور اس پرعمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی زوردیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ’سعودی ریڈیو‘ کی انگریزی سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سوشل میڈیا براڈ کاسٹنگ پلیٹ فارمزکو تکینکی طورپر ترقی دی جائے۔

شیئر: