Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ’ایٹمی طاقت‘: 28 مئی 1998 کا دن تصاویر میں

28 مئی یا ’یوم تکبیر‘ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب اسلام آباد نے نئی دہلی کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پانچ ایٹمی دھماکے کیے۔
یہ جوہری تجربات صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے کوہ راس کی پہاڑیوں میں کیے گئے۔ جوہری طاقت بننے کے بعد پاکستان میں خوشی کا اظہار ہوا تھا لیکن عالمی سطح پر ان تجربات کی مذت کی گئی تھی۔
آج سے تقریبا 26 سال پہلے 28 مئی 1998 کا دن فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں 

پاکستان نے ایٹمی تجربات بلوچستان کے ضلع چاغی میں کیے تھے۔ پانچ ایٹمی دھماکے 28 مئی جبکہ دو 30 مئی کو کیے گئے تھے۔

اُس وقت کے وزیر خارجہ گوہر ایوب خان نے کہا تھا کہ ’ہم نے خطے میں سٹریٹیجک اور عسکری توازن بحال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انڈیا کے ’جارحیت‘ کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔

ایٹمی دھماکوں کے بعد ضلع چاغی میں میڈیا سے گفتگو میں اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی پابندیوں کے لیے تیار ہے لیکن اپنی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ضلع چاغی کے گاؤں چھتر کا یہ مکین اس پہاڑی کی جانب اشارہ کر رہا ہے جہاں ایٹمی تجربات کیے گئے۔ انہوں نے 28 مئی کو دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں۔ مقامی افراد کو حکام نے تجربات کرنے سے پہلے منتقل کر دیا تھا۔

اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف، وزیر اطلاعات و نشریات مشاہد حسین سید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایٹمی ملک بننے کی خوشی میں پاکستانی شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں۔

ایٹمی تجربات کرنے کے بعد لاہور میں ایک ریلی نکالی گئی تھی اور لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اُس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے پاکستان کے ایٹمی تجربات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے پاس پاکستان پر پابندیاں لگانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف، لیفٹیننٹ محمد مقبول اور آرمی چیف جہانگیر کرامت کے ساتھ۔

نئی دہلی میں پارلیمان کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں اُس وقت کے انڈین وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے کہا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی تجربات کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ رواں ماہ کے آغاز میں انڈیا کا ایٹمی تجربہ کرنا درست تھا۔  

شیئر: