لندن .... ایک تہائی برطانوی خواتین اپنے شوہروں سے چھپا کر پیسے رکھتی ہیں۔ اس سلسلے میں جو تحقیق کی گئی ہے اس کے مطابق ایک عام خاتون تقریباً2768پونڈ یا تو خفیہ اکاﺅنٹ میں رکھتی ہے یا گھر میں چھپا دیتی ہے۔31فیصد خواتین کا کہناہے کہ وہ صرف اس وجہ سے پیسے چھپاتی ہیں کہ کہیں انہیں طلا ق کی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہر 10ویں خاتون نے خفیہ اکاﺅنٹ کھلوا رکھا ہے تاکہ شوہروں سے رقم چھپائی جاسکے۔13فیصد خواتین رقم چھپانے کیلئے اپنے والدین کا سہارا لیتی ہیں۔10میں سے تقریباً ایک خاتون نے اپنے بچت آف شور کمپنیوں میں خفیہ طور پر لگا رکھی ہے۔1500خواتین سے ہونے والے سروے میں سے ایک تہائی خواتین کا کہناتھا کہ وہ طلاق یا کسی اور مسئلے سے شوہر سے علیحدگی کی صورت میں مالی طور پر آزاد ہونا چاہتی ہیں۔