Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کے روٹس آپریٹ کرنے کےلیے دو کمپنیوں کو پرمٹ جاری

دونوں کمپنیوں کو مقررہ شرائط کے پورا کرنے پر پرمٹ دیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ریاض میٹرو کے روٹس آپریٹ کرنے کےلیے دو کمپنیوں کو روٹ پرمٹ جاری کیے ہیں۔
’مٹرو العاصمہ کامکو‘ کور ریڈ لائن جبکہ ’ائتلاف فلو‘ کمپنی کو گرین لائن کےلیے پرمٹ جاری کیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ریڈ ٹریک کی لمبائی 25.3 کلومیٹر ہے جو شاہ سعود یونیورسٹی سے شروع ہو کر شاہ فہد اسپورٹس سٹی تک جاتا ہے جبکہ گرین ٹریک 12.9 کلومیٹر طویل ہے جو شاہعبدالعزیز شاہراہ سےشاہ عبداللہ روڈ تک ہے۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کمپنیوں کو روٹ پرمٹ مقررہ شرائط کے پورا کرنے پر دیا گیا ہے جو مطلوبہ معیار کا خیال رکھیں گی۔
روٹ پرمٹ حاصل کرنے والی کمپنیوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ سلامتی اور معیار کا خیال رکھتے  ہوئےٹرانسپورٹ کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہیں گی۔
یاد رہے کہ یکم دسمبر کو میٹرو پروجیکٹ کے 6 ٹریک میں سے پہلے مرحلے میں 3 ٹریکس کا افتتاح کیا گیا تھا۔ اب مجموعی طور پر میٹرو کے پانچ ٹریک آپریشنل ہیں۔
 چھٹے ٹریک اورنج لائن پر سروس کا آغاز 5 جنوری 2025 سے کیا جائے گا جو مدینہ منورہ شاہراہ کے لیے ہے۔
ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے جبکہ سٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں۔ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلومیٹر ہے جبکہ سٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں۔

شیئر: