Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کمپنی کو پہلا ٹورسٹ کروز ایجنٹ کا لائسنس جاری

کروز سعودی کمپنی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی بحیرہ احمر اتھارٹی نے منگل کو ’کروز سعودی‘ کے لیے پہلا سیاحتی کروز ایجنٹ لائسنس جاری کیا ہے جو سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔
بحیرہ احمر اتھارٹی میں کوسٹل ٹورازم آپریشنز کے نائب صدر محمد بخاری نے جدہ میں کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں کروز سعودی میں ڈیسٹینیشن ایکسپیرینس کی سی ای او باربرا بوزکو ٹورسٹ نیویگیشن ایجنٹ کا لائسنس حوالے کیا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام اتھارٹی کی جانب سے کوسٹل ٹورازم کے فروغ کےلیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے جس میں کوسٹل ٹورازم کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے لائسنس اور پرمٹ جاری کرنا شامل ہے۔
ٹورازم کروز ایجنٹ مملکت کے اندر جہازوں کی نقل وحرکت میں سہولت اور سپورٹ فراہم کرنے کے علاوہ یاٹس اور کروزشپس کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

شیئر: