Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نئی طبی کامیابی‘ قوت سماعت سے محروم بچی کے ’الیکٹرانک بون ہیئرنگ ایڈ‘ نصب

سعودی عرب کی سطح پر یہ تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جبیل رائل کمیشن کے ہیلتھ سروسز پرگرام کے تحت مشرقی ریجن میں قوت سماعت سے محروم 14 سالہ بچی کے ’الیکٹرانک بون ہیئرنگ ایڈ‘  نصب کرکے  ایک نئی طبی کامیابی حاصل کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ آپریشن مشرقی ریجن کی سطح پر پہلا جبکہ مملکت کی سطح پرتیسرا کامیاب آپریشن ہے۔
نیورو سرجری اور سمعی امور کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد الشیخ نے بتایا  ہڈی میں الیکٹرانک ہیئرنگ ایڈ کی پیوند کاری کامیاب رہی۔
قبل ازیں لڑکی کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد سمعی آلے کی تنصیب کے لیے مکمل سٹڈی کی گئی۔
ڈکٹر محمد کا کہنا تھا کہ آپریشن کے لیے تین مراحل مقرر کیے گئے۔ پہلے مرحلے میں بچی کی مکمل میڈیکل ہسٹری حاصل کرنا،ایکسرے اور الٹرا ساونڈ رپورٹس کی روشنی میں آپریشن کا تعین کرنا شامل تھا۔
آپریشن کے پہلے مرحلہ کا آغاز 6 ماہ قبل ہوا تھا جب بچی کے دائیں کان میں ہیئرنگ ایڈ کی پیوند کاری کی گئی۔
دوسرے مرحلے میں بائیں کان میں آپریشن کرکے ہیئرنگ ایڈ لگایا گیا۔چند ماہ بعد آخری مرحلے میں الیکٹرانک ہیئرنگ ایڈ کی پیوند کاری کی گئی جو کامیاب رہی۔

شیئر: