الاحسا گرم ترین اور السودہ سرد ترین شہر
’سرد ترین علاقوں میں السودہ سرفہرست ہے جہاں 15 ڈگری ریکارڈ کی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ الاحسا ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں کل بدھ کو درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’دمام، حفر الباطن اور الصمان میں 46، مکہ مکرمہ اور الدہنا میں 45 اور مدینہ منورہ، بریدہ، منی اور المزدلفہ میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سرد ترین علاقوں میں السودہ سرفہرست ہے جہاں 15 ڈگری ریکارڈ کی گئی‘۔
’جبکہ القریات میں 16، ابہا میں 19، الباحہ، طریف اور العلا میں 20 ڈگری رہی‘۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کا امکان ہے جس کے باعث دھول مٹی اڑے گی‘۔
’جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ کے بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔