Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد

باہمی اختلاف پرفائرنگ کرکے ہم وطن کو قتل کردیا تھا (فوٹو العربیہ نیٹ)
 ریاض شہر میں ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت پر وزارت داخلہ نے جمعرات کو عمل درآمد کردیا ۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری علی بن ناصر بن علی الظھران السھلی نے باہمی اختلاف پر اپنے ہم وطن محمد بن سعود بن حسین السھلی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے جلد ہی گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اقبال  جرم اور شواہد کی بنیاد پر عدالت نے سزائے موت کا حکم جاری کردیا۔
قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اپیل رد ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ابتدائی عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔
  ایوان شاہی کی جانب سے بھی عدالتی فیصلے کی توثیق کی گئی جس کے بعد وزارت داخلہ نے 30 مئی 2024 جمعرات کو ریاض میں عمل  درآمد کرادیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: