Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری عازم حرم پہنچے، عمرہ کیا، قیام اللیل پڑھی اور وفات پاگئے

’جمعہ کی نماز کے بعد نماز جنازہ حرم میں ادا ہوئی اور بعد ازاں مکہ مکرمہ میں تدفین ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
مصر سے آنے والے عازم حج عبد الحلیم محمد علی جمعرات کو مکہ مکرمہ پہنچے، سیدھا حرم گئے جہاں عمرہ ادا کیا اور پھر قیام اللیل پڑھتے رہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فجر سے کچھ دیر پہلے ان کا انتقال ہوگیا۔
متوفی عمرہ زائر کے بیٹے ڈاکٹر احمد عبد الحلیم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ’کل جمعہ کی نماز کے بعد ان کی نماز جنازہ حرم میں ادا ہوئی اور بعد ازاں مکہ مکرمہ میں تدفین ہوئی‘۔
متوفی عمرہ زائر کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ ’انہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا‘۔
ان کا تعلق مصر کے شمالی صوبے الشرقیہ میں واقع دبیج دیہی علاقہ سے ہے۔

شیئر: