سعودی عرب میں مکہ ریجن کی پولیس نے دو غیرملکیوں کو دھوکہ دہی اور سوشل میڈیا سائٹس پر جعلی اور گمراہ کن حج مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فرضی مہم میں رہائش، ٹرانسپورٹ اور قربانی کے کوپن کی پیشکش کی جا رہی تھی۔
زیر حراست مصری شہریوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
سعودی ادارہ امن عامہ شہریوں اورمملکت میں مقیم غیرملکیوں کو خبردار کرچکا ہے کہ’ سوشل میڈیا پرفرضی حج مہم کے جھانسے میں نہ آئیں‘۔
’ایسے جعل سازوں سے ہوشیار رہا جائے جو حج کی قربانی کرنے،حج پرمٹ یا کڑا فراہم کرنے کے علاوہ مکہ کےلیے ٹرانسپورٹ سروس وغیرہ کی فراہمی کا دعوی کرتے ہیں‘۔