Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس دن میں مزید 27 ہزار پاکستانی عازمین حج مکہ پہنچیں گے

 پاکستانی عازمینِ حج کی بڑی تعداد نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ اداکی۔ 
 پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری  ہے۔
 اس سال 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ پاکستانی عازمین حج مملکت پہنچیں گے۔
جمعرات تک 174 پروازوں سے 42 ہزار 763 جبکہ نجی حج سکیم کے ذریعے ساڑھے 13 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اگلے دس دنوں میں مزید 27 ہزار 342 سرکاری عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ یکم جون تک براہ راست مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمینِ کرام مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔
 پاکستانی عازمینِ حج کی بڑی تعداد نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ اداکی۔ 
مین کنٹرول آفس مکہ نے عازمین کی سہولت کےلیے میں اضافی عملہ تعینات کیا تھا۔
علاوہ ازیں موبائل ایپ پاک حج ، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اور چار واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمینِ حج کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔
حرمین میں 2 مرکزی ہسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریوں کے ذریعے 282 ڈاکٹز اور طبی عملہ طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان حج مشن کے مرکزی ہسپتالوں میں جدید ایمبولینس، لیبارٹری، ایکسرے، الٹراساونڈ، ای سی جی سمیت دیگر سہولتوں موجود ہیں۔ 
عازمینِ حج کی سفری اور رہائشی سہلوتوں اور خوراک کی فراہمی کےلیے 390 معاونین کام کر رہے ہیں۔
مذہبی امور کے 152 افسران و معاون عملہ مین کنٹرول آفس، مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس، شعبہ گمشدگی و بازیابی، مدینہ ڈیپارچر سیل، مانیٹرنگ سیل، اکاونٹس و انتظامیہ کے معاملات  دیکھ رہے ہیں ۔
مسجد الحرام میں داخلی راستوں پر تعینات گائیڈز نے اب تک 21 ہزار 204 مرتبہ عازمین حج کو رہنمائی فراہم کی۔

شیئر: