Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم ’نورہ‘ 20 جون کو بین الاقوامی سینماؤں میں ریلیز ہوگی

العلا میں بنائی گئی فلم میں 1990 کی دہائی کا سعودی عرب دکھایا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
فرانس میں گذشتہ ماہ مئی میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پہلی سعودی فلم کے طور پر آفیشیل کیلنڈر میں منتخب ہونے والی فلم ’نورہ ‘ نے تاریخ رقم کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 20 جون کو مملکت اور بین الاقوامی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ہدایتکار توفیق الزیدی کی بنائی گئی فلم ’ نورہ‘ مئی میں فرانس میں منعقد ہونے والے 77ویں کانز فلم فیسٹیول میں شامل ہونے سے قبل دسمبر 2023 میں جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس کا پریمیئر ہوا تھا۔
سعودی فلم نورہ کی مکمل شوٹنگ العلا میں کی گئی ہے اور فلم میں 1990 کی دہائی کا سعودی عرب دکھایا گیا ہےاس کی مکمل کاسٹ سعودی عرب سے ہے۔
یہ فلم ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے پروگراموں میں سے ایک ہے جو مکمل طور پر ریڈ سی فنڈ سے بنائی گئی ہے۔

کانز میں شامل ہونے سے قبل ریڈ سی فیسٹیول میں فلم کا پریمیئر ہوا۔ فوٹو انسٹاگرام

فلم کی کاسٹ میں ماریہ بحراوی، یعقوب الفرحان اورعبداللہ الثتیان شامل ہیں۔ یہ فلم نورہ اور نادر کی کہانی ہے جو دیہی علاقے میں رہتے ہوئے استاد کے طور پر فنکارانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

 

شیئر: