عالیہ بھٹ نے 2013 میں مشہور ٹی وی شو کافی وِد کرن میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ رنبیر کپور کو دل ہی دل میں پسند کرتی ہیں تاہم فلم براہمسترا کے سیٹ پر دونوں سپرسٹارز میں قربت بڑھ گئی۔
2017 میں بھی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان افیئر کی افواہوں نے جنم لیا لیکن 2022 میں یہ افواہیں درست ثابت ہوئیں جب دونوں نے شادی کر لی۔
دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ
دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی ملاقات 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گولیوں کی راس لیلا، رام لیلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔
دونوں سپرسٹارز کی ملاقات یوں تو فلم بومبے ٹاکیز کے سیٹ پر بھی ہو چکی تھی تاہم رام لیلا میں شوٹنگ کے دوران دونوں میں محبت پیدا ہوئی۔
رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون نے اپنے افیئر کو خفیہ رکھا تاہم 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں شادی کر لی۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی
اس جوڑے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے فلم شیرشاہ کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا تھا۔
اس کے بعد کافی وِد کرن کے سیزن 7 میں کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا سے اپنے افیئر کی خبر باتوں ہی باتوں میں لِیک کر دی۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے فروری 2023 میں شادی کی۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور
سیف علی خان اور کرینہ کپور کا شمار بالی وڈ کے مشہور جوڑوں میں ہوتا ہے۔
دونوں ستارے 2003 میں ایل او سی کارگل اور 2006 میں اومکارا جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے تھے تاہم دونوں کے درمیان محبت فلم ٹشن کے سیٹ پر ہوئی۔
اُس وقت کرینہ کپور شاہد کپور کے ساتھ اپنے پانچ برس طویل افیئر کے ٹوٹنے کے غم سے گزر رہی تھیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2008 میں اپنے افیئر کا اعلان کیا اور پھر 2012 میں شادی کی۔
رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈی سوزا
رتیش دیشمکھ اور جنیلیا ڈی سوزا کی دوستی فلم ’تجھے میری قسم‘ کے سیٹ پر ہوئی۔
اس کے بعد دونوں ستارے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے گئے اور پھر یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔
رتیش دیشمکھ اور جینیلیا نے کئی برسوں کے افیئر کے بعد 2012 میں شادی کر لی۔