Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیکل ٹیم نے 70 سالہ چینی عازم خاتون کی جان بچالی

کامیاب آپریشن کے بعد چینی خاتون کی صحت تسلی بخش ہے ۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ ہیلتھ سینٹر کے تحت کنگ عبداللہ  میڈیکل سٹی کے ہارٹ ہیلتھ سینٹر کی سپیشلسٹ میڈیکل ٹیم دل کے عارضے میں مبتلا 70 سالہ چینی عازم خاتون کی جان بچانے میں کامیاب رہی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق چینی خاتون کو دائمی عارضہ قلب کے باعث سانس لینے میں دشواری، خون میں آکسیجن کی سطح میں تیزی سے کمی اور دل کے پٹھوں کی خرابی پر ایمرجنسی میں داخل کیا گیا تھا۔
میڈیکل سٹی میں کارڈیک کیتھرائزیشن ٹیم نے دل کے ایک والوو کا کامیاب آپریشن کیا۔ اب چینی عازم خاتون کی صحت تسلی بخش ہے ۔
واضح رہے میڈیکل سٹی میں کارڈیک کیتھرائزیشن ٹیم نے اس سے قبل بھی اس طرح کے آپریشن کیے ہیں جس کے لیے اعلی تربیت، قابلیت اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: