Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عازم حج کی اوپن ہارٹ سرجری، نئی زندگی مل گئی 

ایرانی شہری کو شریانیں بند ہوجانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت  نے کہا ہے کہ’ کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی مکہ مکرمہ کے ماتحت امراض قلب کے مرکز نے اوپن ہارٹ سرجری کرکے ایک ایرانی عازم حج کی زندگی بچالی‘۔ 
سرکاری خبررساں ایجنیسی ایس پی اے کے مطابق  ایرانی عازم حج جو عمر کے چھٹے عشرے میں ہے اسے شریانیں بند ہوجانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا۔ 
وزارت صحت نے بتایا کہ ایرانی عازم حج کو سینے میں درد کے باعث کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی لایا گیا تھا۔ فوری طور پر ضروری معائنے کیے گئے۔
رپورٹ سے پتہ چلا کہ خون سپلائی کرنے والی اہم شریانیں بند ہیں۔ بعض شریانیں تنگ ہیں جنہیں ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔
میڈیکل ٹیم نےاوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا۔ آپریشن پانچ گھنٹے جاری رہا۔
ایرانی عازم حج کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے جہاں اب اس کی صحت بہتر ہے اور مناسک حج معمول کے مطابق انجام دے سکے گا۔ 
الاخباریہ کے مطبق ایرانی عازم حج کا کہنا ہے کہ’ اب میری صحت اچھی ہے۔ معیاری صحت خدمات کی فراہمی پر سعودی عرب کا شکر گزار ہوں‘۔

شیئر: