بنگلہ دیشی عازم حج کی اوپن ہارٹ سرجری
’50 سالہ بنگلہ دیشی عازم کو ہوٹل میں قیام کے دوران دل کا شدید دورہ پڑا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی کے ماہرین نے بنگلہ دیشی عازم حج کی اوپن ہارٹ سرجری کرکے جان بچالی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 50 سالہ بنگلہ دیشی عازم کو ہوٹل میں قیام کے دوران دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔
ہوٹل انتظامیہ کی اطلاع پر ہلال احمر نے بنگلہ دیشی عازم کو النور ہسپتال منتقل کے ہنگامی وارڈ میں منتقل کیا جہاں معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے دل کا شدید دورہ پڑا ہے۔
ماہرین نے فوری آپریشن کے لیے اسے کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا جہاں جدید آلات سے معلوم ہوا کہ اس کی دل کو خون پہنچانے والی تین نسیں بند ہوچکی ہیں۔
کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی کے ماہرین نے اوپن ہارٹ سرجری کرکے نسیں تبدیل کردیں جبکہ آپریشن کے بعد اسے متعلقہ شعبے میں منتقل کردیا ہے۔