Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہرات میں آنکھوں کے علاج کے لیے سعودی میڈیکل کیمپ

’اب تک 7 ہزار 242 مریضوں کا علاج ہوا ہے جبکہ 621 کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے افغانستان کے صوبے ہرات میں آنکھوں کے امراض کے علاج کے لیے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں سعودی ڈاکٹر اور طبی عملہ رضاکارانہ طور پر کام کر رہا ہے‘۔
سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میڈیکل کیمپ میں اب تک 7 ہزار 242 مریضوں کا علاج ہوا ہے جبکہ 621 کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں‘۔
’میڈیکل کیمپ سعودی نور پرگرام اور انٹر نیشنل البصر آرگنائزیشن کے تعاون کا نتیجہ ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’أفغانستان میں فری میڈیکل کیمپ سعودی عرب کی طرف سے دنیا بھر میں مستحقین کی مدد کا حصہ ہے‘۔

شیئر: