Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ پہنچ گیا

’جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر اٹلی کے عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
اٹلی سے 130 افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر اٹلی کے عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں۔
اٹلی کے عازمین حج  کو ایئرپورٹ پہنچنے پرقہوہ، کھجور اور پھول پیش کرکے استقبال کیا گیا۔
اٹلی حجاج کے معلم ادارے کے سربراہ ڈاکٹر احمد سندی نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت کی ہدایت اور وزیر حج و عمرہ کی نگرانی میں معلمین کا ادارہ عازمین کو ہر طرح کی خدمات فراہم کر رہا ہے‘۔
’ہم عازمین کے سفر کو یادگار اور خوشگوار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالے کے لیے مستعد کمیٹی قائم کردی ہے‘۔

شیئر: