سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کی شب سرکاری دورے پر کویت پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کویتی وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد بھی موجود تھے۔