سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے اور دونوں کے مشترکہ مفادات بھی ایک ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے ڈیلیوری، لال فیتے اور سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔
چین کے کئی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ کام کرنے والے پاکستان کے سابق سینیٹر سید مشاہد حسین سید کے خیال میں پاکستان کو سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کا کلچر چین کے ساتھ متعارف کروا کے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو سہولت پہنچانی چاہیے۔
اردو نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ ’پاکستان کا سسٹم زنگ آلود ہو چکا ہے اور پاکستان کو چین کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس نظام کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔‘ پاکستان اور چین کے تعلقات کے بارے میں مزید جانیے خرم شہزاد کے ساتھ اس انٹرویو میں