Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈ نے نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

نیپالی ٹیم 2014 کے بعد کسی بھی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
منگل کو ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کا 107 رنز کا ہدف باآسانی 19ویں اوور میں حاصل کیا۔
دونوں ٹیمیں اس ایونٹ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں۔

نیپال کی اننگز

نیپال نیدرلینڈز کی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی۔ پوری ٹیم آخری اوور میں 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کپتان روہت 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ کرن 17، گلشن 14 اور انیل شاہ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے  لوگن وین بیک اور ٹم برنگل نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کی اننگز

نیدرلینڈز نے نیپال کا 107 رنز کا ہدف با آسانی چار وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
میکس اوڈوڈ 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ وکرم جیت سنگھ 22، لیوٹ نے ایک اور سیبرانڈ نے 14 رنز بنائے۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 12 مرتبہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں چھ مرتبہ جیت نیدرلینڈز اور پانچ مرتبہ جیت نیپال نے حاصل کی جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
نیپالی ٹیم 2014 کے بعد کسی بھی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔
دونوں ٹیموں کے ساتھ گروپ ڈی میں سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔

شیئر: