Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین ٹرانسپورٹ سے 10ملین ریال کی آمدن

مکہ مکرمہ ....مکہ مکرمہ ایوان صنعت و تجارت میں ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سابق ڈپٹی چیئرمین محمد القرشی نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام او رمقدس شہر کے محلوں میں زائرین و معتمرین کی آمد ورفت سے ہونے والے منافع کا تخمینہ 10ملین ریال کا ہے۔ القرشی نے کہاکہ سعودی حکومت زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ 42 کمپنیاں1500ٹیکسیاں چلا رہی ہیں۔ پارکنگ لاٹس، تجارتی مراکز اور مکہ مکرمہ کے محلو ںمیں سواریوں کو لانے لیجانے میں ٹیکسیوں کا کردار کافی اہم ہے۔6ہزار سے زیادہ بسیں زائرین کو حرم شریف لانے لیجانے کیلئے مختص ہیں۔

شیئر: