ٹی 20 ورلڈ کپ: انڈیا کا آئرلینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
آئرلینڈ اور انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے رواں سیزن میں پہلے مرتبہ مدمقابل ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں انڈیا نے آئر لینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔
امریکی شہر نیویارک کے ناساؤ کاونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے آٹھ وکٹوں سے میدان مار لیا۔
انڈیا نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 12.2 اوورز میں حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی اننگز کا آغاز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم ویرات کوہلی صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے
روہت شرما 52 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ رشب پنت 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سوریا کمار یادیو نے 2 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی طرف سے مارک ایڈیئر اور بین وائٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے انڈین کیپٹن روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئرش بیٹرز انڈین بولرز کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے تاہم 7 کھلاڑی ڈبل فیگر بھی نہ کراس کر سکے۔
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 96 رنز کا ہدف قائم کہ ساری ٹیم پاؤلین لوٹ گئی۔
آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اندیا کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے تین، ارشدیپ سنگھ اور بمرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سراج اور اکسر پٹیل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
آئرلینڈ اور انڈیا اس سے قبل سات مرتبہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں آمنے سامنے آچکی ہیں اور ان تمام سات میچز میں انڈیا نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی۔
انڈیا کی قیادت روہیت شرما کر رہے ہیں جبکہ آئرلینڈ کی کپتانی پاؤل سٹرلنگ کے سپرد ہے۔
آئرلینڈ کا سکواڈ
پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک اڈیئر، راس اڈیئر، اینڈریو بلبیرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، گراہم ہوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹیکٹر، لارکن ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ آئرلینڈ کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔
انڈیا کا سکواڈ
روہت شرما(کپتان)، ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادؤ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رویندر جدیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج انڈین کرکٹ سکواڈ کا حصہ ہیں۔