Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں منگل کے روز سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا چھٹا میچ بارش کے باعث آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ انتظامیہ نے منسوخ کر دیا۔
سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چھے اعشاریہ دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے ہی تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث ایک مرتبہ پھر میچ روکنا پڑا۔
اس سے قبل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔
انگلینڈ کی قیادت جوز بٹلر کر رہے تھے جبکہ سکاٹش ٹیم کی کپتان رچی بیرنگٹن کے پاس تھی۔

انگلینڈ کا سکواڈ

جوز بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگسٹون، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور عادل رشید انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل تھے۔

سکاٹ لینڈ کا سکواڈ

 جارج منسی، مائیکل جونز، برینڈن میک ملن، رچی بیرنگٹن (کپتان)، میٹ کراس (وکٹ کیپر)، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، بریڈ وہیل، کرس سول اور بریڈ کیوری سکاٹ لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

شیئر: