پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اکثر اوقات سابق کرکٹرز کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں احمد شہزاد کی جانب سے بابر اعظم پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کو کھلانے پر ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان کے نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتکو کے دوران احمد شہزاد اور امام الحق کے درمیان پاکستانی ٹیم کی کپتانی کو لے کر بحث ہوئی جس میں امام الحق نے بابر اعظم کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔ احمد شہزاد نے بابر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام لگایا کہ بابر اعظم ٹیم میں اپنے دوستوں کو کھیلانے پر ترجیح دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بابر اعظم سب سے سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے والے کپتان بن گئےNode ID: 858136
اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداحوں کی جانب سے احمد شہزاد پر تنقید ہو رہی ہے جبکہ سابق کرکٹر سلمان بٹ نے بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے بغیر نام لیے تنقید کرنے والے کرکٹرز کو جواب دیا۔
نجی ٹی وی کے سپورٹس شو میں بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ ’قومی ٹیم کے خلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے یا جنہوں نے زندگی میں کبھی 15 سے ذیادہ اسکور نہیں کیے۔‘
سلمان بٹ نے کہا کہ ’سٹرائیک ریٹ ایک پراسیس ہے، جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں اور یہ آپ کی میموری کا حصہ بن جاتا ہے، جس کے بعد کھلاڑی ہر اچھے اور بُرے گیند کو بہترین طریقے سے کھیلتے ہیں، اور اگر سابق کرکٹرز تنقید کررہے ہیں تو طریقہ بھی بتائیں کہ سٹرائیک ریٹ کیسے بہتر کیا جائے۔‘
![](/sites/default/files/pictures/June/36261/2024/afp_20140412_par7853192_v1_preview.jpg)
’سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ایک دن کا کام نہیں، وسیم اکرم کبھی شعیب اختر نہیں بن سکتے، ثقلین مشتاق کبھی عبدالقادر نہیں بن سکتے کیونکہ یہ تمام لوگ اپنی صلاحیت کی وجہ سے لیجنڈز ہے۔‘
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ ’ٹیم میں نو سے 10 لوگ موجود ہیں سب کی اپنی اپنی صلاحیت ہوگی، بابر اعظم بالکل درست کہہ رہے ہیں کہ وہ نہ صائم بن سکتا ہے نہ صائم بابراعظم بن سکتا ہے۔‘
ٹیم میں بابر اعظم 10 میں سے 9 اننگز میں سکور کرتا ہے جو وراٹ کوہلی انڈین ٹیم کے لیے کرتا ہے لیکن کوہلی یوراج یا سوریا کمار یادیو نہیں بن سکتا وہ اچھا کھیلتے ہیں۔‘
سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اور گانا گائے تو نور جہاں لگے تو یہ ہو نہیں سکتا، ہر بندے کی ایک اپنی صلاحیت ہے۔‘
سلمان بٹ کے اس بیان کو کرکٹ شائقین میں بھی پذیرائی مل رہی۔ کرکٹ شائقین سلمان بٹ کے اس بیان کو تعریفی پیغامات کے ساتھ پوسٹ کر رہے ہیں۔
ایکس پر نواز نامی صارف نے لکھا ’یہ ایک مافیا ہے اور سلمان بٹ نے ان کا زبردست جواب دیا ہے۔‘
This is for you certain mafia.
Now Salman Butt rocked. pic.twitter.com/lLoi7biE9e
— Nawaz (@Rnawaz31888) June 4, 2024
ایک اور ایکس صارف حمزہ نے سلمان بٹ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سلمان بٹ محبت، آپ بابر اعظم کی قدر جانتے ہیں۔‘
Salman butt
He knows the worth of Babar Azam
Bodied his haters in Style.— Jalaad حمزہ (@SaithHamzamir) June 4, 2024
امیر حمزہ آصف نامی صارف نے سلمان بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے بیان کی ویڈیو شیئر کی۔
Thank you Salman Butt! #BabarAzam #SalmanButt #T20WorldCup
— Ameer Hamza Asif (@AmeerHamzaAsif) June 4, 2024