Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن نے سعودی عرب کے ساتھ بارڈر کراسنگ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

دنیا میں کیپٹاگون کی بڑی مقدار زیادہ تر شام میں تیار کی جاتی ہے۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
اردنی حکام نے بدھ کو کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد کے قریب ایک بارڈر کراسنگ سے لاکھوں نشہ آور گولیاں ( کیپٹاگون) سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنا دیں جو جنوبی شام میں کام کرنے والے ایران سے منسلک نیٹ ورکس کے ذریعے سمگل کی جانے والی مشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ہے۔
ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے حکام نے بتایا بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ئی ہے جو پڑوسی ملک لے لیے جا رہی تھی۔ منشیات سمگلنگ نیٹ ورکس سے منسلک دو گروہوں کے ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے بتایا تقریبا 9.5 ملین نشہ آور گولیاں اور 143 کلو گرام حشیش پکڑی گئی۔
واضح رہے کہ سمگلروں نے حالیہ برسوں میں شام سے نشہ آور گولیوں کیپٹاگون کی سمگلنگ کے لیےاردن کو ایک راہداری کے طور پر استعمال کیا ہے۔
 دنیا میں کیپٹاگون کی بڑی مقدار زیادہ تر شام میں تیار کی جاتی ہے۔

شیئر: