انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے حج کے عظیم الشان سفر پر جانے کا موقع ملا ہے۔ جیسے میں اس زندگی بدل دینے والے سفر پر روانہ ہو رہی ہوں میں عاجزی سے آپ سے معافی کی طلبگار ہوں۔‘
ٹینس سٹار نے مزید لکھا کہ ’میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے اور مجھے سلامتی کے راستے پر چلائے۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ میں اس سفر سے جب واپس آؤں گی تو میرے دل میں عاجزی ہوگی اور میرا ایمان مزید مضبوط ہوگا۔‘
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی اور اُن ایک بیٹا ہے جس نام اذہان مرزا ہے۔
اس شادی کے 14 برس بعد یعنی 2024 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
رواں برس شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرنے کا انکشاف کیا۔
شادی کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جبکہ ثانیہ مرزا کی فیملی نے تصدیق کی انہوں نے شعیب سے طلاق لے لی ہے۔
فیملی نے کہا تھا کہ ’ثانیہ نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھا ہے، تاہم اب ضرورت ہے کہ بتایا جائے کہ انہوں نے چند ماہ قبل شعیب سے طلاق لے لی ہے۔ وہ شعیب کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔‘