Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر ٹرین عازمین حج کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار

ٹرین 20 منٹ میں منیٰ اور عرفات کے درمیان کا فاصلہ طے کر سکتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جیسے جیسے ایام حج قریب آرہے ہیں، مشاعر ٹرین حج مقامات کے درمیان ہزاروں عازمین کی آمد ورفت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
مشاعر ٹرین اپنے موثر آپریشنز اور منفرد خصوصیات کے ساتھ عازمین کی آمد ورفت کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کے تجربے کو بہتر بناتی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشاعر ٹرین کے حج مقامات پر 9 سٹیشن ہیں اور یہ اٹھارہ کلو میٹر ڈبل ریلوے ٹریک سے منسلک ہیں۔
مشاعر ٹرین 200 سے زیادہ یکطرفہ ٹرپس کے ذریعے 72 ہزار مسافروں کی گنجائش کے ساتھ آمد ورفت میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

حج ایام میں سڑکوں سے 50 ہزار مسافر بسوں کو ختم  کرنے میں مدد ملی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ٹرین کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ 20 منٹ میں منیٰ اور عرفات کے درمیان کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔
مشاعر ریلوے کے فلیٹ میں 17 ٹرینیں ہیں اور ہر ایک میں تین ہزار مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت ہے۔
الیکڑک سے چلنے والی مشاعر ٹرین پروجیکٹ کو ماحولیاتی طور پر ایک پائیدار ماڈل بنایا گیا ہے جو حج مقامات پر ماحول کے تحفظ  کے ساتھ عازمین کی صحت کے حوالے سے بھی مددگار ہے۔
ماحول دوست مشاعر ٹرین کے ذریعے حج ایام میں سڑکوں سے تقریبا 50 ہزار مسافر بسوں کو ختم کرکے ٹریفک کا رش اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

شیئر: