سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے بینکنگ خدمات کا دائرہ بڑھا دیا
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے عازمین حج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعدد خدمات متعارف کرائی ہیں جس سے ٹرانزیکشن کو آسان بنایا گیا ہے۔
عازمین حج مملکت میں قیام کے دوران اپنے انٹرنیشنل بینک کارڈز کو ادائیگی کرنے اور نقد رقم نکالنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق ساما نے حج مقامات پر عارضی اور موبائل برانچوں سمیت تقریباً 110 بینک برانچیں کام کریں گی جبکہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران 36 شاخیں ممکت بھر میں کام کریں گی۔
سعودی سینٹرل بینک نے ایک ہزار 220 اے ٹی ایمز اور پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز بھی مہیا کیے ہیں جن میں مکہ میں 633، حج مقامات پر 19 موبائل ڈیوائسز اور مدینہ میں 568 شامل ہیں۔
عازمین حج اپنےملکی بینک کے جاری کردہ اے ٹی ایم کارڈز کو مملکت کے قومی ادائیگی کے نظام مدی کے ذریعے ادائیگی کرنے یا نقد رقم نکالنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
جس میں ویزا، ماسڑ کارڈ، یونین پے، ڈسکور، امریکن ایکسپریس اور دی گلف پیمنٹ کو اور آفاق نیٹ ورک جیسے بین الاقوامی ادائیگی کے نیٹ ورکس شامل ہیں۔
ان خدمات کے علاوہ سعودی سینٹرل بینک نے جدہ، مکہ، اور مدینہ میں اپنی برانچوں میں پانچ بلین ریال سے زیادہ کے مختلف مالیت کے بینک نوٹ اور سکے مہیا کیے ہیں۔ ساما مملکت میں یومیہ کیش فلو کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔