لندن...ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں جو بھی ٹیم اچھا کھیلی گی کامیابی اسی کے قدم چومے گی۔ ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم شاندار انداز میں ٹورنامنٹ میں واپس آئی ہے ۔ فائنل بالکل مختلف میچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں۔ اعدادوشمار یا جو کچھ پہلے ہوا اس پر یقین نہیں رکھتے۔ بحیثیت ٹیم ہمارا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ایک مکمل کرکٹ میچ کھیلیں اور میچ جیتیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے خلاف ماضی کے ریکارڈز کی بنیاد پر نہیں کھیل سکتے ۔ فتح اسی ٹیم کے قدم چولے گی جو بہترین تیاری کرتے ہوئے میچ کے دن بہترین کھیل پیش کرے گی ۔ہندوستانی کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیمیں فائنل جیتنا چاہتی ہیں، امید ہے کہ یہ ایک بہترین میچ ہو گا۔