Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق ایئر چیف مارشل مجاہد خان کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان فضائیہ کے سابق ایئر چیف مارشل لیفٹیننٹ جنرل مجاہد خان کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس دیا گیا ہے۔
پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے پیر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ کے سابق ایئر چیف مارشل لیفٹیننٹ جنرل مجاہد خان کو پاک-سعودی تعلقات، دوستی اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔
ایئر چیف کو یہ میڈل پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے دیا ہے۔

شیئر: