Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی

’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں پر چوکیاں قائم کردی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل منصور الشکرہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی عازمین کے داخلے کو روکنے کے لیے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں پر چوکیاں قائم کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’آج منگل سے موٹر سائیکلوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’صرف ان گاڑیوں کو داخل ہونے دیا جارہا ہے جن کے پاس اجازت نامہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی حج کے انسداد کے لیے محکمہ ٹریفک سیکیورٹی فوسز کے دیگر اداروں کے تعاون سے جامع منصوبے پر کام کر رہا ہے‘۔
’ہر وہ شخص کو مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔

شیئر: