سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’حج سیزن میں وبائی امراض سے نمٹنے اور ان کیسز کی شناخت کے لیے جدید ترین وسائل استعمال کیے جائیں گے‘۔
سعودی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا ’ وبائی امراض کی جلد تشخیص سے اس پر قابو پانا اور اسے پھیلنے سے روکنا آسان ہو جاتا ہے‘۔
’ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال روایتی طریقوں سے آسان اور بہتر ہے۔ امراض کے پھیلاو پر قابو پانے اور ان کے علاج میں سہولت ہوتی ہے‘۔
ڈاکٹر العبدالعالی نے کہا کہ ’وزارت صحت نے حج سیزن میں بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں‘۔
‘جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور آلات کا استعمال کیا جارہا ہے۔ حجاج کو بہتر سے بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے‘۔