Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیکیورٹی فورسز کی پریڈ، وزیر داخلہ نے معائنہ کیا

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سیکیورٹی فورسز کی سالانہ پریڈ تقریب میں شرکت کرکے تمام عسکری شعبوں کا معائنہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ امن عامہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد عبد اللہ البسامی کے علاوہ وزارت داخلہ کے اعلی عہدیدارن تقریب میں موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ امن عامہ کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے کہاہے کہ ’حج کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ تمام عسکری شعبوں نے جامع منصوبہ مکمل کرلیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حج سیکیورٹی فورسز کے تمام افراد کو تعینات کردیا گیا ہے اور وہ ضیوف الرحمن کی سلامتی اور تحفظ کے لیے مستعد ہیں‘۔
پریڈکے دوران حج سیکیورٹی فوسز نے امن  کی حفاظت کے لیے مختلف عسکری ہنر اور فنون کا مظاہرہ کیا۔
علاوہ ازیں تقریب کے دوران مختلف عسکری ساز و سامان کی بھی نمائش کی گئی۔
تقریب میں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بھی موجود تھے۔
 
 

شیئر: