سعودی وزیر خارجہ سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ
رابطے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ان کے ایرانی ہم منصب علی باقری کنی نے ٹیلیفون کرکے رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوؤں اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں