شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات
’غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب علی باقری سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق برکس کے وزارتی اجلاس میں ہونے والے ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور ایران کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے جاری کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دوسری طرف وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برازیل کے وزیر خارجہ ماورو ویئرا سے بھی ملاقات کی ہے۔