Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطبہ حج کے ترجمے سے 621 ملین افراد مستفید ہوئے

عرفات میں ایف ایم فریکوئنسی کے ذریعے ترجمہ سننے کی سہولت فراہم کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل اتھارٹی نے سنیچر کو عرفات کے خطبے کا 37 بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ کیا 20 میں براہ راست ترجمہ اور 17 مزید زبانوں میں بعد میں ترجمہ شامل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق خطبہ حج کے ترجمے سے 621 ملین سامعین مستفید ہوئے جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
دینی امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ’عرفات کے خطبے کا ترجمہ پروجیکٹ اعتدال کے جامع تصور کو فروغ دینے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے‘۔
’اس کا مقصد ترجمہ پروجیکٹ کے ذریعے دنیا میں مکالمے، محبت، بھائی چارے اور تعاون کو فروغ دینا بھی ہے‘۔
 الحرمین پلیٹ فارم، اتھارٹی کے یو ٹیوب چینل، نسخ پلیٹ فارم، اورعرفات میں ایف ایم فریکوئنسی کے ذریعے خطبہ حج کا ترجمہ سننے کی سہولت فراہم کی گئی۔
عرفات کے خطبے کا ترجمہ پروجیکٹ کی سربراہی سعودی قیادت کررہی ہے جس کا مقصد اسلام کی درست تصویر پیش کرنا، اس کے اقدار کا فروغ  اور دنیا بھر کے حجاج اور مسلمانوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

شیئر: