Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفات میں شدید گرمی کے باعث یلو الرٹ جاری، لاکھوں عازمینِ حج جمع

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عرفات میں آج شدید گرمی کے باعث یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرفات میں صبح 11 بجے کے بعد درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے عازمین حج کو دوپہر کے وقت کھلے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ عرفات اور منیٰ کے مشرقی حصے میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں۔‘
محکمہ موسمیات کے مطابق ’عرفات میں آج سورج 7 بج کر 4 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ اتوار کو صبح 5 بج کر 38 منٹ پر طلوع ہوگا۔‘

شیئر: