Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے منی پیلس میں شاہی شخصیات، علما، وزرا اور فوجی کمانڈروں کا خیرمقدم کیا

شاہ سلمان کی جانب سے شرکا اور تمام مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو منی پیلس میں شاہی شخصیات، فوجی دستوں کے سپریم کمانڈرز، مفتی اعظم، علما اور شیوخ، جی سی سی ممالک کے سینیئر حکام اور وزرا کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے اپنے خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شرکا اور تمام مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ’ عازمین کی خدمت کے لیے آپ کے اہم تعاون اور انتھک کاوشوں نے واضح طور پر حج کے لیے سہولتیں فراہم کیں۔ حجاج کو آسانی اور سکون کے ساتھ  مناسک ادا کرنے کے قابل بنایا ہے‘۔
سعودی ولی عہد نے مزید کہا’ ریاست اپنے تمام متعلقہ شعبوں کے ذریعے حرمین کے زائرین کی خدمت کےلیے تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے‘۔
’ہم زائرین کی عبادت کی تکمیل کے لیے ایک محفوظ اور قابل اطمینان ماحول کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں‘۔
انہوں نے دعا کی کہ’ اللہ ہمیں مسلسل کامیابی، خوشحالی اور دائمی نعمتیں عطا کرے‘۔

شیئر: