سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اورامیر کویت شیح مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران عیدالاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بحرین کے فرمانروا نے رواں سال حج سیزن کے دوران غیرمعمولی انتظامات کی تعریف کی جس نے عازمین حج کو حفاظت اور آسانی کے ساتھ مناسک ادا کرنے میں سہولت فراہم کی۔
سعودی ولی عہد نے بحرینی فرمانروا کے نیک جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اللہ عازمین کے حج اور ان کے نیک اعمال کو قبول کرے۔