حج 2024 کے دوسرے دن کی رمی کا آغاز 11 ذوالحجہ کی صبح سے ہو گیا۔ حجاج کے قافلے وقفے وقفے سے جمرات پر آتے رہے ۔
ایام تشریق کے پہلے روز حجاج نے تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں اوراپنے خیموں میں چلے گئے۔ دن بھر شدید گرمی کے باعث 11 بجے کے قریب رمی کرنے والوں کی تعداد میں کافی کمی رہی جبکہ عصر کی نماز کے بعد ہونے والی موسلا دھاربارش کے فوری بعد حجاج کی بڑی تعداد رمی کے لیے جمرات پہنچنا شروع ہو گئی۔
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کے فوٹوگرافر ’علی احمد خمج ‘ کی تشریق کے پہلے دن جمرات پر بنائی گئی تصاویر۔