حج 1445 ہجری اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا۔ حجاج کرام نے 9 ذوالحجہ کی رات مزدلفہ میں گزاری ۔ 10 ذوالحجہ کی صبح سویرے منی پہنچ کربڑے شیطان ’جمرہ العقبہ‘ کو کنکریاں ماریں۔
’یوم النحر‘ عید الاضحی کے پہلے دن کو کہا جاتا ہے ۔ اس دن سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے فرزندان اسلام قربانی ادا کرتے ہیں۔
رمی کے پہلے دن حجاج کرام کی بڑی تعداد نے دن کے ابتدائی حصہ میں ہی ’جمرہ عقبہ ‘ یعنی بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں ، قربانی کرنے اور بال کٹوانے کے بعد بیشتر حجاج طواف افاضہ ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام روانہ ہوگئے۔
جمرہ عقبہ کی رمی کرنے کے بعض خوبصورت مناظر ’اردونیوز‘ کے فوٹو گرافر ’علی خمج ‘ اور ’عدنان مہدلی‘ نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیے۔