Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لیڈی ڈاکٹر جو والد کے انتقال کے باوجود حج ڈیوٹی کرتی رہیں

ڈاکٹر لیان العنزی انے اپنے والد کی انتقال کی خبر سن کر بھی اپنی ذمہ داری ادا کی۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی خاتون ڈاکٹر لیان العنزی نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع ملنے کے باوجود مشاعر مقدسہ میں اپنا کلینک چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
 والد کے انتقال کی خبر سن کر بھی اپنی ذمہ داری ادا کی اور چھٹی نہیں لی۔
سعودی خاتون ڈاکٹر کے ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی سرکاری سطح پر تکریم کی گئی ہے۔
 وزیر صحت نے اس جذبے کو سراہا اور جس ہسپتال میں لیان العنزی کام کرتی ہیں اس کا نام  ان کے والد مشعوف بن ھذال العنزی کےنام پر رکھا ہے۔
ڈاکٹر لیان العنزی نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ ڈیوٹی کے دوران والد کے انتقال کی اطلاع ملنے پر جس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا وہ بہت مشکل تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے والد نے ہمیشہ ملک کی خدمت کرنے کو کہا، ہمیشہ کہا کرتے تھے جو بھی کام کرو اس کے لیے خدا سے اس کی اجر کی امید رکھو۔‘
ڈاکٹر لیان العنزی کا کہنا تھا کہ ’والد کی وفات پر دل اداس رہا مگر صدمے کو اپنے اوپر سوار نہیں ہونے دیا۔ مکمل ذمہ داری کے ساتھ  فرائض جاری رکھے۔‘
ان کے مطابق نہ صرف خود بلکہ بیٹا ڈاکٹر سعود العنزی بھی میرے ساتھ کام کرتا رہا۔ حج سیزن میں اپنا کام مکمل کرنے اور حجاج کی خدمت کا مشن جاری رکھا۔

شیئر: