Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن 2024 وبائی امراض سے پاک رہا: سعودی وزیر صحت

حج دوران صحت منصوبوں پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ ’حج سیزن 2024 کے دوران صحت منصوبوں پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا گیا۔ حج کے دوران وبائی امراص یا صحت عامہ کے دیگر خطرات کی اطلاع نہیں ملی‘۔
ایس پی اے کے مطابق منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ’ اس سال حج سیزن کے لیے صحت منصوبوں کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا’ حجاج کی بڑی تعداد اور درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود وبائی امراض یا صحت عامہ کے دیگر خطرات کی اطلاع نہیں ملی‘۔
انہوں نے حجاج کو فراہم کی جانے والی صحت خدمات اور وسیع انتظامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا ’ صحت کا نظام 189 ہسپتالوں، صحت مراکز اور موبائل کلینکس سے لیس تھا جس میں بستروں کی گنجائش 6 ہزار 500 بستروں سے زیادہ تھی جبکہ 40 ہزار سے زیادہ طبی، تیکنیکی اور انتظامی عملے اور رضا کاروں کو  متحرک کیا گیا‘۔
’ 370 سے زیادہ ایمبولینسیں، 7 ایئر ایمبولینسز اور 12 لیبارٹریوں پر مشتمل ایک مضبوط لاجسٹک نیٹ ورک، 60 سپلائی ٹرک اور تین موبائل میڈیکل گودام حج مقامات پر موجود رہے‘۔
وزیر صحت نے کہا کہ’ 3 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ حجاج کو صحت خدمات فراہم کی گئیں‘۔
’28 سے زیادہ اور پارٹ سرجری، 720 کارڈیک کیتھرائزیشن اور ایک ہزار 169 ڈائیلاسز سیشن کیے گئے‘۔
ورچوئل ہسپتال نے 5 ہزار 800 سے زیادہ عازمین حج کو طبی مشاورت فراہم کی۔

شیئر: