Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرانہ کے قریب دریائے جمنا خشک

نئی دہلی۔۔۔۔یوپی کے ضلع شاملی میں کیرانہ میں یوپی ہریانہ سرحد پر دریا خشک ہوچکا ہے تاہم اس کے نتیجے میں مسلمان اور ہندو ؤں میں یکجہتی بڑھی ہے اور ایک مہنت بابا گری نے کہا ہے کہ مسلمان، یاتریوں کیلئے واٹر ٹینکرز کا انتظام کرتے ہیں تاکہ وہ ہندوؤ ں کے تہوار کے موقع پر جمناکے کنارے جاکر اپنے رسوم ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دریا میں مچھلیاں مرچکی ہیں ، ساحل سے بدبوآتی ہے جانوروں کے پینے کا پانی بھی ناپید ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر سال دسہرہ کے موقع پر ایک لاکھ سے زیادہ یاتری دریا میں ڈبکی لگاتے ہیں جبکہ اسوقت نہانے کو بھی پانی نہیں۔

شیئر: