حجاج میں زمزم تقسیم کرنے کے تیسرے مرحلے کا آغاز
حجاج میں 1.6 ملین ٹھنڈے زمزم کی بوتلیں بطور تحفہ تقسیم کی جائیں گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
’الزمازمہ‘ کمپنی نے حج 2024 کے دوران حجاج میں زمزم تقسیم کرنے کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔
ایس پی اے کے مطابق تیسرے مرحلے کے دوران حجاج میں 1.6 ملین سے زیادہ ٹھنڈے زمزم کی بوتلیں بطور تحفہ تقسیم کی جائیں گی۔
مکہ مکرمہ سے مدینہ اور جدہ جانے والے حجاج میں زمزم کی بوتلیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
الزمازمہ کمپنی کا کہنا ہے کہ زمزم کی بوتلیں مکہ مکرمہ سے روانہ ہونے والے حجاج کو مدینہ اور جدہ جانے والی شاہرہیوں پر قائم گائیڈینس سینٹر کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔
قبل ازیں ’الزمازمہ‘ کمپنی نے کہا تھا کہ حجاج کی رہائشی عمارتوں میں آب زمزم کی فراہمی کو مستقل بنانے کےلیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
حج سیزن کے دوران 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں اس حساب سے ہر ایک حاجی کو 22 بوتلیں ملیں گی۔