Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں گھریلو ملازمین کے معاہدوں کی تعداد 83 ہزار سے زیادہ

مساند پیلٹ فارم کے مطابق بھرتی فی الحال 33 ملکوں سے دستیاب ہے ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے نیشنل پلیٹ فارم فار ڈومیٹسک لیبر سروسز( مساند) نے کہا ہے کہ’ مئی میں معاہدوں کی تعداد 83 ہزار 580 تک پہنچ گئی۔
مساند پلیٹ فارم نے تصدیق کی کہ’ فلپائن سے خواتین گھریلو ملازمین کی اوسط بھرتی بشمول ویلیو ایڈڈ ٹیکس 14 ہزار 309 ریال اور آمد کی اوسط مدت 57 دن تھی‘۔
ایتھوپیا سے 39 دن آمد کے وقت کے ساتھ اوسط بھرتی 4 ہزار 993 ریال رہی۔
جبکہ یوگنڈا سے 51 دن کے ساتھ 6 ہزار 255 ریال، کینیا سے 7 ہزار 88، بنگلہ دیش سے 9 ہزار 3 جبکہ سری لنگا سے 13 ہزار581 ریال رہی۔
مساند پلیٹ فارم نے کہا کہ ’بھرتی فی الحال 33 ملکوں سے دستیاب ہے جس میں نئے ممالک تنزانیہ، برونڈی اور سیرالیون شامل ہیں‘۔

شیئر: