ریاض ..... بین الاقوامی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ مسلسل بائیکاٹ کے باعث قطر اپنے مالیاتی وسائل کے 50فیصد منافع سے محروم ہوجائیگا۔قطر335ارب ڈالر انویسٹ فنڈ کے تحت مختلف پروگراموں میں لگائے ہوئے ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ قطری انویسٹمنٹ فنڈ کے اہلکاروں میں بدعنوانی عام ہے ۔ اس وجہ سے معاملات کافی سنگین ہیں۔ ماہرین کاکہناہے کہ اگر قطر کا بائیکاٹ 12ماہ جاری رہا تو وہ اپنے مالیاتی وسائل کے منافع کا 50فیصدسے دوتہائی تک گنوا بیٹھے گا۔